ارے ہاں بھئی ۔۔ ہم بھی کتنے بھلکٹر نکلے ۔۔ نعمان کی ڈائری کو تو بھول ہی گئے ۔ کہ نعمان بھی ہمارے ہمراہ ہم نوالہ ہم پیالہ و پراٹھہ (اطالوی) رہے ۔۔ یہ تو اسد بھیا کا شکریہ کہ یاد دلا دیا ۔۔۔ شعیب بھائی سے کوئی گلہ نہیں کہ نئی نئی شادی ہوئی ہے تو دماغ کوئی زیادہ اچھا کام نہیں کرتا۔۔ مگر یہ باقی دوستوں کو کیا ہوا کہ ۔۔۔۔۔ خیر اب تو شامل ہوگیا نا ں نام ۔۔۔
Friday, November 26, 2010
اردو اظہاریہ نویسوں کا اجتماع یا اجتماع ضدین
جھلکیاں
محل وقوع : شمال مغربی وسطی علاقہ ناظم آباد
ریستوران: اطالوی خمیری روٹی فروش /پیزاہٹ
پسِ پردہ موسیقی: بجائے آرکسٹر اکے ہندوستانی اور فرنگی
ماحضر/ضیافت: اطالوی، خمیری روٹی جو باورچی حضرات کے تساہل پر دلیل ، کہ رکابی اور دسترخوان کا تصور غائب
شرکاء: راشد، عمار، عدنان (شکاری کا بلاگ مگر فی الحال تائب)، م م مغل( ناطقہ اور آئینہ کیوں نہ دوں) فہیم (اظہاریہ نویسی سے تائب)، محمد اسد، فہد کیہر (ابو شامل)، عمران (جنہیں مہمان سمجھا گیا) اور (طقی بے طقی والے) شعیب صفدر
ارے ہاں بھئی ۔۔ ہم بھی کتنے بھلکٹر نکلے ۔۔ نعمان کی ڈائری کو تو بھول ہی گئے ۔ کہ نعمان بھی ہمارے ہمراہ ہم نوالہ ہم پیالہ و پراٹھہ (اطالوی) رہے ۔۔ یہ تو اسد بھیا کا شکریہ کہ یاد دلا دیا ۔۔۔ شعیب بھائی سے کوئی گلہ نہیں کہ نئی نئی شادی ہوئی ہے تو دماغ کوئی زیادہ اچھا کام نہیں کرتا۔۔ مگر یہ باقی دوستوں کو کیا ہوا کہ ۔۔۔۔۔ خیر اب تو شامل ہوگیا نا ں نام ۔۔۔
ارے ہاں بھئی ۔۔ ہم بھی کتنے بھلکٹر نکلے ۔۔ نعمان کی ڈائری کو تو بھول ہی گئے ۔ کہ نعمان بھی ہمارے ہمراہ ہم نوالہ ہم پیالہ و پراٹھہ (اطالوی) رہے ۔۔ یہ تو اسد بھیا کا شکریہ کہ یاد دلا دیا ۔۔۔ شعیب بھائی سے کوئی گلہ نہیں کہ نئی نئی شادی ہوئی ہے تو دماغ کوئی زیادہ اچھا کام نہیں کرتا۔۔ مگر یہ باقی دوستوں کو کیا ہوا کہ ۔۔۔۔۔ خیر اب تو شامل ہوگیا نا ں نام ۔۔۔
شعیب صاحب شادی کے بعد بھاوج سے پہلا جھوٹ(غالبا) بول کر اس ملاقات میں شامل ہوئے جبھی سب سے تاخیر میں پہنچے، ان کے آنے قبل ہم خاصے خاموش رہے لیکن ہم سے بھی زیادہ خاموشی عمران صاحب کی طرف سے تھی ، مملکت ِ پاکستان کے حکمرانوں کی طرح اس بار ہمارا کوئی ایجنڈا نہ تھا سو عشائیہ پر منتطبق خیال کیجے ، ادھر اُدھر کی باتوں میں پتا نہ چلا کہ کتنا وقت گزر گیا، واپسی پر خاتون نما لڑکی نے فرنگی زبان میں تشکر آمیز کلمات ادا کیے تو ہمارے منھ سے بے ساختہ"جیتی رہو بٹیا " نکلا اور موصوفہ کو جھینپنے کا موقع دیے بغیر ہی ہم باہر نکل آئے اور دودھ پتی سے اپنے مشرقی معدے کو تر کیا، طقی بے طقی صاحب ۔۔ معاف کیجے گا شعیب صاحب نے غزل کی فرمائش کی سو تازہ غزل سنائی۔ بعد ازں بلیلہ پر عمار میاں کے ہمراہ گھر کو چل دیے ۔
نتیجہ : وہی ڈھاک کے تین پات / کھایا پیا کچھ نہیں گلاس توڑا بارہ آنہ
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
بہت خوب۔
ReplyDeleteشکریہ امین صاحب ، بڑی محبت جناب
ReplyDeleteشکریہ کیا ایجنڈا یہ تھا
ReplyDelete"کراچی میں اردو بلاگنگ کی ترویج کیسے ممکن ہے؟"
جی مغل بھائی!
ReplyDeleteکل شعیب صفدر صاحب نے اس ناچیز کو بھی یاد کیا تھا اس محفل میں شرکت کے لئے لیکن کل کچھ اس طرح کی مصروفیات رہیں کہ باوجود خواہش کے پہنچ نہیں سکا. آپ کی مختصر روداد پڑھ کر خوشی ہوئی . تصویری جھلکیاں بھی اگر ہوسکیں تو ضرور ارسال کریں.
افسوس رہا کہ شامل نہ ہو سکے۔ مصروفیات کی نوعیت ہی کچھ ایسی ہے آجکل۔ شعیب صفدر صاحب نے یادرکھا شکریہ۔
ReplyDeleteنہایت مختصر و و عمدہ! کیا بات ہے۔
ReplyDeleteنتیجہ بدل دیں! نہایت اچھے ساتھیوں سے ایک ملاقات ہو گئی۔ اب تک تاریں کا سب سے بڑا اردوبلاگرز کا اجتماع تھا۔نیز سب سے کم وقت میں احباب جمع ہوئے تھے اب تک کی اردو بلاگرز کی تاریخ میں۔
ReplyDeleteپھر تو یہ ملاقات بہت ہی مفید ثابت ہوئی اور اردو بلاگنگ پر دیرپا اثرات چھوڑے گی۔ اس انتہائی مفید اجتماع اور اردو بلاگنگ پر احسانِ عظیم کیلیے میری طرف سے مبارکباد
ReplyDeleteمزے کا لکھا ہے آپ نے م بھیا .. پڑھ کے ہنسی آئی مجھے ..
ReplyDeleteتصویریں بھی تو لگائیے ۔
باجو . .
الف نظامی said...
ReplyDeleteشکریہ کیا ایجنڈا یہ تھا
"کراچی میں اردو بلاگنگ کی ترویج کیسے ممکن ہے؟"
-----------------------------------
ایجنڈا ۔۔۔ ؟؟؟
آہ ہ ہ ہ ۔۔ اب کیا بتاؤں
’’ مقصود اس سے قطع محبت نہیں مجھے ‘‘
محمد احمد said...
ReplyDeleteجی مغل بھائی!
کل شعیب صفدر صاحب نے اس ناچیز کو بھی یاد کیا تھا اس محفل میں شرکت کے لئے لیکن کل کچھ اس طرح کی مصروفیات رہیں کہ باوجود خواہش کے پہنچ نہیں سکا. آپ کی مختصر روداد پڑھ کر خوشی ہوئی . تصویری جھلکیاں بھی اگر ہوسکیں تو ضرور ارسال کریں.
---------------------------------
یعنی حسبِ معمول ’’ احمد بہ عیش کوش کہ ’’ آ‘‘ لم دوبارہ نیست ‘‘ ۔۔ ہاہہاہاہہ
تصویر یں اس بار کوئی بھی نہ لے سکا،۔ میں کیمرہ بھول گیا توسبھی بھول کر آگئے ، شعیب بھائی کی تازہ تازہ شادی ہوئی سو ان کو معاف کیا۔۔
عنیقہ ناز said...
ReplyDeleteافسوس رہا کہ شامل نہ ہو سکے۔ مصروفیات کی نوعیت ہی کچھ ایسی ہے آجکل۔ شعیب صفدر صاحب نے یادرکھا شکریہ۔
--------------
شکریہ عنیقہ جی ، سلامت رہیں ،افسوس کی بات نہ کیجے ، سب سے زیادہ اور پہلے میں آپ کا ذکر کیا، آپ عالم ناموجود سے ہمارے ہمراہ موجود رہیں ۔ دوست منہا نہیں ہوتے ۔ سلامت رہیں۔
نیاز مشرب
شعیب صفدر said...
ReplyDeleteنہایت مختصر و و عمدہ! کیا بات ہے۔
-----------------------
شعیب صفدر said...
نتیجہ بدل دیں! نہایت اچھے ساتھیوں سے ایک ملاقات ہو گئی۔ اب تک تاریں کا سب سے بڑا اردوبلاگرز کا اجتماع تھا۔نیز سب سے کم وقت میں احباب جمع ہوئے تھے اب تک کی اردو بلاگرز کی تاریخ میں۔
---------------------
نتیجہ ۔۔ ہاہاہ۔۔
ارے آپ نے عنوان پر بھی غور نہیں کیا ؟؟
’’ اجتماع ضدین ‘‘ ۔۔۔
محض طرزِ تحریر ہے ۔ ۔۔ ہمارے سبھی دوست واقف ہیں کہ ’’ ایں سعادت بزورِ بازو نیست ‘‘ کے مصداق اضداد کا جمع ہوجانا معرکے سے کم نہیں ۔
سراہنے کے لیے ممنون ہوں ۔
مخلص
سعد said...
ReplyDeleteپھر تو یہ ملاقات بہت ہی مفید ثابت ہوئی اور اردو بلاگنگ پر دیرپا اثرات چھوڑے گی۔ اس انتہائی مفید اجتماع اور اردو بلاگنگ پر احسانِ عظیم کیلیے میری طرف سے مبارکباد
26/11/10
-------------
سعد صاحب ۔
آداب
میں اسے ’’ طنزِ عظیم ‘‘ پر محمول کروں ؟؟ بہر کیف احمد مشتاق کا شعر آپ کے لیے :
یار سب جمع ہوئے رات کی تاریکی میں
کوئی رو کر تو کوئی بال بنا کر آیا۔
ویسے آپ اسے یوں دیکھتے تو زیادہ اچھا تھا ’’غنیمت ہے جو ہم یاں صورتِ دو چار بیٹھے ہیں ‘‘ صنعتی شہروں کا دکھ ، تعلقات اور مراسم پر کند چھری کا سا عمل ہے ۔ یہ کم ہے کہ ہم ایسے اظہاریہ نویسوں (بلاگرز ) کو جمع کرنے میں کامیاب ہوئے جو بوجوہ تائب ہوچکے ہیں ۔۔ پھر سب سے بڑی بات ایک دوست سات سمندر پار سے اردو اظہاریہ نویسی کی خدمت میں مصروف ہے وہ کراچی یا پاکستان آئیں ۔۔ تو یہ ان کے اعزاز میں ملاقات تھی۔۔ بہت ممکن ہے میری تحریر کا تاثر آپ تک غلط پہنچا ہو، یا مجھ سے کوئی کوتاہی ہوئی ۔ امید ہے رجائیت کو مدِ نظر رکھیں گے ۔ وگرنہ جس معاشرے میں ہم سانسیں گنتے پھرتے ہیں وہاں قنوطیت اورمایوسی ہی ڈیرے ڈال سکتی ہے زندگی تو بہرحال ماتم بہ کنا ں ہے ۔
آ پ کا خیر خواہ
Anonymous said...
ReplyDeleteمزے کا لکھا ہے آپ نے م بھیا .. پڑھ کے ہنسی آئی مجھے ..
تصویریں بھی تو لگائیے ۔
باجو . .
26/11/10
--------------------
بہت شکریہ باجو ۔ بس اس بارکوتاہوئی کہ ہم بھی کیمرہ نہ لے گئے اور نہ کوئی دیگر دوست ، اصل میں ہنگامی طور پر بلایا گیا سو سرپٹ بھاگتے ہوئے پہنچنا پڑا۔ میں بھی دفتر سے سیدھا پہنچا تھا۔ زندگی رہی تو انشا اللہ آئندہ ضرور تصاویر پیش کی جائیں گی۔
آپ کا ۔
م بھیا
خیالی نقشہ بنا کر میں بھی ہو آیا ہوں
ReplyDeleteخوش رہیے
اجلاس کی کاروائی کا شکریہ۔ یہ بات درست ہے کہ اتنے دوست مل کر بیٹھ لیے جو کراچی جیسے شہر میں معجزے سے کم نہیں۔
ReplyDeleteیقین جانیے، میرے لیے بیک وقت کئی بلاگران سے پہلی بار ملاقات کا شرف حاصل کرنا کسی یادگار سے کم ثابت نہ ہوا. تمام ہی حضرات سے مل کر بہت خوشی ہوئی. خصوصآ مغل صاحب کو ہم باذوق انسان سمجھتے تھے، جو کہ غلط ثابت ہوا اور جناب بہت ہی اعلیٰ ذوق رکھنے والے اور کمال کے شاعر ثابت ہوئے. ابوشامل اور شعیب صفدر کا اس ہنگامی محفل میں شرکت کی دعوت دینے کا بہت شکریہ. اتنے سارے ساتھیوں کے ساتھ وقت گزرنے کا بالکل بھی احساس نہ ہوا. ویسے قبلہ آپ ہمارے ایک اور شریک محفل ساتھی کا ذکر کرنا تو بھول ہی گئے. بھئی ہم تو اس پر اپنا احتجاج ریکارڈ کروانا چاہیں گے.
ReplyDelete27/11/10
ReplyDeleteراجہ صاحب said...
خیالی نقشہ بنا کر میں بھی ہو آیا ہوں
خوش رہیے
----------------
شکریہ شکریہ قبلہ ، چلیے کسی بہانے سہی آپ یہاں پہ آئے تو۔
متشکرم منتوار آغا
27/11/10
ReplyDeleteمیرا پاکستان said...
اجلاس کی کاروائی کا شکریہ۔ یہ بات درست ہے کہ اتنے دوست مل کر بیٹھ لیے جو کراچی جیسے شہر میں معجزے سے کم نہیں۔
----------------------
بہت شکریہ جی،
مالک و مولیٰ سلامت رکھے آئندہ کی بار انشا اللہ سبھی دوستوں کا باقائدہ بہت پہلے سے آگاہ اور مدعو کیا جائے گا ، تاآنکہ اردو اظہاریہ نویسی کو فروغ دیا جاسکے۔
محمداسد said...
ReplyDeleteیقین جانیے، میرے لیے بیک وقت کئی بلاگران سے پہلی بار ملاقات کا شرف حاصل کرنا کسی یادگار سے کم ثابت نہ ہوا. تمام ہی حضرات سے مل کر بہت خوشی ہوئی. خصوصآ مغل صاحب کو ہم باذوق انسان سمجھتے تھے، جو کہ غلط ثابت ہوا اور جناب بہت ہی اعلیٰ ذوق رکھنے والے اور کمال کے شاعر ثابت ہوئے. ابوشامل اور شعیب صفدر کا اس ہنگامی محفل میں شرکت کی دعوت دینے کا بہت شکریہ. اتنے سارے ساتھیوں کے ساتھ وقت گزرنے کا بالکل بھی احساس نہ ہوا. ویسے قبلہ آپ ہمارے ایک اور شریک محفل ساتھی کا ذکر کرنا تو بھول ہی گئے. بھئی ہم تو اس پر اپنا احتجاج ریکارڈ کروانا چاہیں گے.
27/11/10
------------------------------
بہت شکریہ اسد بھائی ، محض آپ کی چشم حسن پرور ہے وگرنہ من آنم کہ من دانم ، امید ہے مراسلت کا شرف حاصل رہے گا۔ نعمان کے حوالے سے مجھ سے یقینا ً غلطی ہوئی میں مدون کردیتا ہون مراسلے کو ،آپ کا احتجاج قبول اور میرے لیے اصلاح مند ثابت ہوا۔ نعمان بھائی سے صمیم ِ قلب سے معذرت خواہ ہوں۔
ایسی دلچسپ روداد بیانی کوئی مغل بھیا سے ہی سیکھے.
ReplyDelete28/11/10
ReplyDeleteابن سعید said...
ایسی دلچسپ روداد بیانی کوئی مغل بھیا سے ہی سیکھے.
-----------------
ارے توبہ توبہ۔۔ صاحب کیوں کانٹوں میں گھسیٹتے ہیں ۔۔
مجھے مکتب ِ اظہاریہ نویسی میں پیش آنے والی مشکلات کا بخوبی علم ہے ۔
اور یقناً آپ کو بھی ہوگا۔ ویسے محبتوں کے لیے ممنون ہوں ۔
باری تعالی ٰ ہمیشہ شاداب و کامران رکھے آمین
حضور میں تو آپ کا پرانا قدردان ہوں بھلا ایسی گستاخی کیسے کر سکتا ہوں۔
ReplyDeleteمیں بھی اسی پیرائے میں رائے دے رہا تھا جس میں آپ نے یہ تحریر لکھی۔
پڑھ کر لطف آیا۔ لکھنے کیلیے اور بلاگ دوبارہ زندہ کرنے کیلیے شکریہ
دل چسپ لکھا ہے۔ رخصت ہوتے وقت ’’جیتی رہو بٹیا‘‘ والا واقعہ تو کمال کا تھا۔
ReplyDelete