قبلہ پیرترویج اردو زبان جناب محمد شاکر القادری صاحب سے بد تمیزی
معزز اہل قلم !۔
السلام علیکم ـ
میں آج آپ سے ایک بڑی علمی خیانت کے خلاف اخلاقی مدد کی درخواست لیے حاضر ہوا ہوں فیض رضا نیٹ ورک اور قادری رضوی فورمکی جانب سےسلیمان سبحانی نامی شخص نے کچھ عرصہ قبل فیض رضا فورم کے لیے مجھ سے وی بولٹن کا اردو ترجمہ اور اردو ٹیمپلیٹ طلب کیا تھا چنانچہ القلم کی جانب سے انہیںاردو ترجمہ از شاکرالقادری اوراردو ٹیمپلیٹ از: محمد کاشف مجیداس شرط پر مہیا کر دیا تھا کہ آپ اسے استعمال کریں لیکن ترجمہ سے شاکرالقادری کانام بطور مترجم اور القلم فورم کا لنک حذف نہ کریں موصوف نے کچھ عرصہ تک تو یہ لنک حذف نہیں کیا لیکن کچھ عرصہ پہلے ان کی جانب سے ای میل موصول ہوئی کہ وہ وی بولٹن سے ﴿پاورڈ بائی: وی بولٹن﴾ کے الفاظ کو حذف کرنا چاہتے ہیں لیکن اندیشہ ہے کہ وہ اگر ایسا کریں گے تو آپ کا نام اور القلم کا لنک بھی ہٹ جائے گاچنانچہ راقم الحروف کی جانب سےیہ الفاط حذف کرنے کے لیے انہیں مکمل با تصویر طریقہ ارسال کیالیکن انہوں نے ترجمہ سے راقم الحروف کا نام اور القلم کا ربط حذف کر دیا اور ساتھ ہی ایک ای میل ارسال کی کہ اگر آپ ترجمہ کا معاوضہ طلب کرنا چاہیں تو میں دے سکتا ہوں چنانچہ القلم کے مفاد میں ان سے بطور معاوضہ ایک معمولی سی رقم طلب کی گئی
لیکن وہ رقم دینے کی بجائے دائیں بائیں کی باتیں کرنے لگ گئے اور مجھے کہا کہ یہ رقم وہ مجھے اس لیے ادا کریں گے کہ آپ ہمیشہ ہمیں ترجمہ کی اپ ڈیٹس بھی دیں گے اور ہمارے فورم کے مسائل میں ہماری مدد بھی کریں گےراقم الحروف نے جوابا انہیں لکھا کہمدد ہم فی سبیل اللہ فراہم کریں گے اور اگر آپ ترجمہ کا معاوضہ نہیں دینا چاہتےتو ہمارا نام اور لنک بحال کردیں اور بدستور ترجمہ استعمال کرتے رہیںجس پر موصوف نے لکھا کہ آپ مدد کرنے میں سستی کرتے ہیں میں معاوضہ اس لیے دینا چاہتا ہوں کہ تم لوگوں کو دوچار گالیاں دیکر بھی اپنا کام کروا سکوں راقم الحروف نے انہیں جوابا کہا کہ اخلاقیات کے دائرے میں رہ کر بات کریں اور اگر گالیاں دینے کا شوق ہے تو کسی رشتہ دار کو معاوضہ دے کر اسے گالیاں دے لیں ہماری طرف سے نہ تو آپ کو ترجمہ فروخت کیا جائے گا اور نہ ہی آپ کو مفت استعمال کی اجازت ہے لہذا فورا ترجمہ و ٹیمپلیٹ کا استعمال ترک کر دیں ورنہ ہم آپ کے خلاف کارروائی کرنے کا حق محفوظ رکھتے ہیںجس پر موصوف نے مجھے دھمکیاں دینا شروع کر دیں اور انتہائی غیر اخلاقی زبان استعمال کیاور ترجمہ بدستور استعمال کیا جا رہا ہے میرے پاس تمام ای میل ریکارڈ موجود ہےاہل قلم ! مجھے اس علمی ، اخلاقی اور مذہبی بددیانتی کے خلاف آپ کی مدد درکار ہے امید ہے کہ آپ یہاں بھی اور مختلف فورمز پر بھی اس غیر اخلاقی رویہ کے خلاف آواز اٹھائیں گے اور اس کی مذمت کریں گے ـ امید ہے کہ آپ مایوس نہیں کریں گے
والسلام
بشکریہ فخر نوید صاحب
یہ تو ان لوگوں کی اخلاقی حالت ہے اور نام نہاد اسلامی فورم چلا رہے ہیں۔ ان کو یہ حدیث بھی سنائیے گا کہ حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے کہ "منافق کی تین نشانیاں ہیں بات کرے تو جھوٹ بولے، امانت دی جائے تو خیانت کرے اور لڑائی کی صورت میں گالی گلوچ پر اتر آئے"۔ اور ان صاحب نے اپنے طرز عمل سے ثابت کیا ہے کہ یہ تینوں نشانیاں ان کے اندر موجود ہیں۔
ReplyDeleteہم لوگ چوری کی چیزیں استعمال کر کے نجانے کیا سمجھتے ہیں کہ ہم اسلام کی بڑی خدمت کر رہے ہیں؟
اللہ ان لوگوں کو ہدایت دے اور دوسروں لوگوں کو بھی سمجھ عطا کرے کہ اخلاقی سطح پر اتنے گرے ہوئے لوگ انہیں کس طرح کا اسلام سکھائیں گے؟
بڑے افسوس کامقام ہے ، کہ دین کے فروغ کی بات کرنے والے اخلاقی سطح سے اتنے گرے ہوئے ہیں ۔ میں احتجاج کرتا ہوں اس کے خلاف ، اپنے بلاگ ’’ ناطقہ ‘‘ میں یہ مراسلہ شامل کرلیا ہے ، دستخط میں احتجاجی بینر چسپاں کررہاہوں۔
ReplyDeleteوالسلام
http://img177.imageshack.us/img177/928/shakir1.gif
سلمان سبحانی سے میری بیسیوں ملاقاتیں ہیں وہ کیماڑی مسان روڈ کراچی کے رہائشی ہیں ان کے والد اور دیگر احباب جامع مسجد سعیدیہ میں پیش امام اور موذن ہیں، میرے ماموں بھی وہیں رہیتے ہیں، میں نے سلیمان کو فون کیا تو اس کا فون بند جارہا تھا،۔۔ پتہ کرنے پر معلوم ہوا کہ وہ آج کل اسپین میں ہے ۔ میں دیگر زرائع سے معلومات لیتا ہوں ۔ اور بہت جلد ہی کوئی خبر دیتا ہوں۔ ابھی مامو ں کو بھی فون کیا اور اس کا نمبر منگوایا ہے۔ تھوڑا سا انتظار ، بہت شکریہ
ReplyDeleteآج کل کے مولویوں کے یہی لچھن ہیں
ReplyDeleteاور مولوی کو مولوی کہے جانے کی وجہ بھی ان کی یہ یکیاں اور منافقتیں ہیں
اور بنے پھرتے ہیں سنت کے واحد ٹھیکیدار
بلکہ وارث
چاہیں تو تبصرے کی تدوین کر دیں لیکن میرا لکھے بغیر گزارا نہیں اس لئے میں نے تو لکھ چھوڑا
صد افسوس، اس بد دیانتی کے بعد اسلام کی ترویج میں کیا اثر رہ جائے گا؟
ReplyDeleteوجہ سے وہ کھلنے کے تھوڑی دیر بعد ہی بند ہو جاتا ہے خاص کر تبصرہ لکھتے ہوئے آپکے بلاگ کے زریعے میں انہیں یہ پیغام پہنچانا چاہتا ہوں اور یہ بھی کہ اتنی زبردست تحریروں سے انہوں نے اردو سیارہ والوں کو کیوں محروم رکھا ہوا ہے اب ان کی تازہ تحریر مدد محمد بن قاسم مدد جس کے بارے میں کچھ لکنے کے لیئے الفاظ کم پڑ جاتے ہیں للہ ان سے سفاسش کیجیئے کہ وہ ایک تو اس وائرس کا کچھ کریں اور دوسرے اردو سیارہ میں شمولیت اختیار کریں
ReplyDeleteعبداللہ
وجہ سے وہ کھلنے کے تھوڑی دیر بعد ہی بند ہو جاتا ہے خاص کر تبصرہ لکھتے ہوئے آپکے بلاگ کے زریعے میں انہیں یہ پیغام پہنچانا چاہتا ہوں اور یہ بھی کہ اتنی زبردست تحریروں سے انہوں نے اردو سیارہ والوں کو کیوں محروم رکھا ہوا ہے اب ان کی تازہ تحریر مدد محمد بن قاسم مدد جس کے بارے میں کچھ لکنے کے لیئے الفاظ کم پڑ جاتے ہیں للہ ان سے سفاسش کیجیئے کہ وہ ایک تو اس وائرس کا کچھ کریں اور دوسرے اردو سیارہ میں شمولیت اختیار کریں
ReplyDeleteعبداللہ
نہیں جناب تدوین کی ضرورت نہیں، آپ کی رائے مقدم ہے میرے لیے۔،
ReplyDeleteعبد اللہ صاحب ، آپ کا پیغام عنیقہ کو پہنچ جائے گا، بہت شکریہ
ReplyDeleteشکریہ عبداللہ، در حقیقت مجھے معلوم نہیں کہ ایسا ہو رہا ہے اوراس کا کیا علاج ہو سکتا ہے۔ کہیں ایسا تو نہیں کہ آپ کی مشین کے ساتھ کچھ مسءلہ ہو۔ بہر حال میں اسے ایک دو لوگوں کے ساتھ ڈسکس کرتی ہوں۔ دیکھیں کیا نتیجہ نکلتا ہے۔
ReplyDeleteمغل، آپ کے ساتھ جو کچھ ہوا اس کی ہم مذمت کرتے ہیں۔ دراصل مذہب کے ذریعے آسانی سے لوگوں کی توجہ اور ہمدردی حاصل کی جا سکتی ہے اس لئے لوگ اس شارٹ کٹ کو استعمال کرتے ہیں۔ اصل میں تو یہ لوگ اخلاقی لحاظ سے کیا ہوتے ہیں یہ وقت ہی انہیں کھولتا ہے۔ وہ لوگ جو ظاھراً یہ حیہ بنائیں اور بہت بڑھ چڑھ کر دین کیحدوں کے بارے میں بولیں ان سے احتیاط برتنا چاہئیے۔ دین انسان کے اندر عاجزی اور انکساری بھی پیدا کرتا ہے۔ تو محض طاہری علامات کو اختیار کرنے والے سے میں تو اپنے طور محتاط ہی رہتی ہوں۔ اللہ ایسے لوگوں کے شر سے ہم سب لوگوں کو بچائے۔
عبداللہ میں کوشش کر رہی ہوں کہ اردو سیارہ میں شرکت کروں پر کچھ ٹیکنیکل مسائل آڑے آرہے ہیں۔
جی یہ تو چورہ اور سینہ زوری ہے
ReplyDelete::ڈفر:: ہاہاہا۔۔۔ شہزادے کیا لفظ لکھ دیا ہے۔۔۔ بالکل فٹ بیٹھا ہے۔۔۔
بہت افسوس یہ جان کر، اللہ تعالیٰ انکو ہدایت دیں۔
ReplyDeleteالسلام علیکم
ReplyDeleteآپ کی سٹوری پڑھی بہت افسوس ہوا ایسے لوگوں کو آپ قرآن اور حدیث سے سمجھانے کو کوشش کر رہے ہیں اگر انہیں قرآن اور حدیث کا ڈر ہوتا تو وہ کبھی بھی ایسی حرکت نہ کرتے اور جو ہم سب اس کے لیے اکٹھے ہوئے ہیں یہ ایک کوشش ھے مگر میں نہیں سمجھتا کہ اس کا کوئی فائدہ ہو گا
اللہ تعالی ایسے لوگوں کو ھدایت دے
اللہ حافظ
والسلام
کعنان
افسوس کا مقام ہے
ReplyDeleteاور کیا کہیں
انتہائی افسوس کا مقام ہے کہ دین اسلام کی تبلیغ کے پیچھے اس طرح کی اوچھی حرکت کی گئی. اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے. تمام اردوفورم اور بلاگر حضرات کو مل کر اس پر بھرپور احتجاج کرنا چاہیےی یہ بات پہنچانی چاہیے کہ وہ فورم پر اپنی محنت صرف کرکے ایک ایسے شخص کا ساتھ دے رہے ہیں کہ جس نے فورم کی بنیاد ہی بددیانتی پر رکھی.
ReplyDeleteترجمہ کے علاوہ بھی ان صاحب نے وی بلیٹن فورم بھی شاید 'وارز' ویب سائٹ سے ڈاون لوڈ کیا ہوگا. جو کہ مکمل طور پر غیر قانونی و اخلاقی تصور کی جاتی ہے. جس کی شکایت ان کی ہوسٹنگ اور ڈومین رجسٹر کرنے والی سائٹ کو بھی ارسال کی جانی چاہیے.
بہت بہت شکریہ دوستو
ReplyDeleteاللہ آباد و شاد رکھے
والسلام
جناب مغل صاحب میرا پچھلا تبصرہ بھی آدھا ہی چھپا نہ جانے کیا مسئلہ ہوا جس میں پہلے تو اس سرقے کی مزمت کی تھی اصل مسئلہ ہی یہی ہے کہ ہم نے چوری کو چوری سمجھنا چھوڑ دیا ہے اللہ ان صاحب کو اور ان جیسے تمام لوگوں کو ہدایت عطا فرمائے ،یہ بتائیے کہ ان صاحب کو کچھ غیرت آئی یا نہیں؟
ReplyDeleteآپکی بڑی مہر بانی کہ آپ نے میرا پیغام انیقہ بی بی تک پہنچانے میں مدد کی میں دراصل انہیں یہ مشورہ دے رہا تھا کہ جب تک ان کی اردو سیارہ میں انٹری نہیں ہوتی وہ اپنی چند بہترین پوسٹ آپ کے بلاگ پر چھپوا دیں بہتوں کا بھلا ہو جائے گا،بس اتنی سی بات تھی اب یہ آپکی صوابدید پر ہے :) امید ہے کنفیوژن کلیئر ہوگیا ہوگا،مزید گفتگو ایک دوسرے صاحب کے بارے میں تھی :)
عبداللہ
شکریہ عبداللہ صاحب میں شامل کرتا ہوں ۔
ReplyDeleteبتہ شکریہ
مغل صاحب آپ کا بھی بہت بہت شکریہ میری بات رکھنے کے لیئے:) اور آپ نے بتا یا نہیں کہ ان صاحب کی غیرت جاگی یا نہیں؟
ReplyDeleteاس کے علاوہ آپ لوگوں کو ایک انتہائی اہم اطلاع دینا تھی کے یہاں سعدی عرب میں موجود کسیمغل صاحب آپ کا بھی بہت بہت شکریہ میری بات رکھنے کے لیئے:) اور آپ نے بتا یا نہیں کہ ان صاحب کی غیرت جاگی یا نہیں؟
اس کے علاوہ آپ لوگوں کو ایک انتہائی اہم اطلاع دینا تھی کے یہاں سعدی عرب میں موجود کسی انتہائی تعصبی شخص نے فرحان دانش کا بلاگ بلاک کروادیا ہے، اور یہ کرگزاری کسی اردو سیارہ پر موجود شخص کی ہی ہے اب نہ تو میں یہاں اس کا بلاگ پڑھ سکتا ہوں اور نہ ہی اس پر تبصرہ کرسکتا ہوں،فرحان اگر آپ کی یہ پوسٹ پڑھے تو اسے بھی اس بات کا علم ہو جائے،یا آپ میری طرف سے اسے یہ اطلاّ پہنچا دیں آپ بھی کہیں گے کہ مینے کیا آپکو پیغام رساں سمجھ رکھا ہے ،زحمت کے لیئے پیشگی معزرت خواہ ہوں :(
اس پر یہ ہم اردو بولنے والوں کو تعصبی کہتے ہین اللہ انکو ہدایت عطا فرمائے ،میں اپنے طور پر اسے دوبارہ کھلوانے کی کوشش کررہا ہوں،دیکھیئے کب تک کامیابی ہوتی ہے،سچ کا سامنا کرتے ان کی انکھیں چوندھیا جاتی ہیں، انتہائی تعصبی شخص نے فرحان دانش کا بلاگ بلاک کروادیا ہے، اور یہ کرگزاری کسی اردو سیارہ پر موجود شخص کی ہی ہے اب نہ تو میں یہاں اس کا بلاگ پڑھ سکتا ہوں اور نہ ہی اس پر تبصرہ کرسکتا ہوں،فرحان اگر آپ کی یہ پوسٹ پڑھے تو اسے بھی اس بات کا علم ہو جائے،یا آپ میری طرف سے اسے یہ اطلاّ پہنچا دیں آپ بھی کہیں گے کہ مینے کیا آپکو پیغام رساں سمجھ رکھا ہے ،زحمت کے لیئے پیشگی معزرت خواہ ہوں :(
اس پر یہ ہم اردو بولنے والوں کو تعصبی کہتے ہین اللہ انکو ہدایت عطا فرمائے ،میں اپنے طور پر اسے دوبارہ کھلوانے کی کوشش کررہا ہوں،دیکھیئے کب تک کامیابی ہوتی ہے،سچ کا سامنا کرتے ان کی انکھیں چوندھیا جاتی ہیں،
میں تفصیل سے لکھتا ہوں جناب ، بس زرا مہلت کہ بجلی غائب ہے ، پورا کراچی تقریبا بند پڑا ہے ۔۔ یوپی ایس اتنا ہی کام دے گا کہ ڈائل اپ پر یہ مراسلہ دیکھ لیا۔
ReplyDeleteانجمن ترقی پسند مصنفین کے اجلاس میں اس دن آپ کا تبصرہ بالکل حقیقت پر مبنی تھا۔ میں اس پر بھی ایک پوسٹ لکھنا چاہ رہی تھی لیکن وقت کی کمی ہے آجکل۔ اور کچھ اور مضامین ایسے ہیں کہ سوچتی ہوں پہلے ان پہ لکھ لوں۔
ReplyDeleteاللہ کا شکر ہے کہ آپ لوگوں کی اس عذاب سے جان چھٹی مگر کتنے دن کے لیئیے یہ بھی اللہ ہی جانتا ہے ،بس ہدایت کی دعا ہی مانگی جاسکتی ہے ،معزرت خواہ ہوں کے تبصرہ ایک سے زیادہ بار چھپ گیا آپ مٹا سکیں تو مٹا دیں اصل میں یہاں بار بار لکھا آرہا تھا کہ گیا نہیں بس اسی وجہ سے :(
ReplyDeleteشکریہ عنیقہ ناز ، میں منتظر ہوں ،
ReplyDeleteافسوس ناک اور شرم ناک حرکت کی ان لوگوں نے۔
ReplyDeleteاللہ ان کو ہدایت نصیب کریں۔ آمین
شکریہ سعد صاحب ،۔
ReplyDeleteاللہ خوش رکھے جناب۔
پہلے تو جو لوگ اس نام نہاد مذہبی علمدار شخص کی وجہ سے تمام دینی شخصیات کو ایک ہی زمرے میں لا کھڑا کر رہے ہیں ان سے مودبانہ التماس ہے کہ تمام ہی مذہبی افراد ایک قماش کے نہیں ہوتے۔ ازراہِ کرم ایسے برے لوگوں کی وجہ سے "مذہبِ اسلام" کے علمبرداروں پر انگلی مت اٹھائیے کیونکہ آپ یا ہم میں تو اتنی سکت نہیں کہ مذہب کا بیڑا ہم اٹھا سکیں۔ جن کی محنتوں سے دینِ اسلام زندہ ہے انہیں بدنام نہ کیجیے۔
ReplyDeleteاس شخص نے جو کیا انتہائی رذیل حرکت ہے یہ۔ مذہبی تو کیا کسی بھی انسان کو ایسا نہیں کرنا چاہیے، برا صرف برا ہوتا ہے۔ اور وہ ایسا کرتےہوئے اپنے طبقے کا نمائندہ نہیں ہوجاتا۔
عاجزانہ درخواست ہے، امید کرتا ہوں کہ کوئی برا نہیں مانے گا میری باتوں کا۔
والسلام،
محمد امین۔
محمود بھائی میں اس مہم میں ٓپ کے ہمراہ ہوں۔۔۔۔
ReplyDeleteشکریہ امین صاحب۔
ReplyDeleteہم سب آپ کی بات سے متفق ہیں، آپ نے جانے کیوں یہ تاثر لیا کہ ہم صرف ایک وجہ سے سب لوگوں کو ایک صف میں لاکھڑا کر رہے ہیں، ایسا ہرگز نہیں، آپ کی مراسلت اور محبتوں کے لیے سراپا تشکر
م۔م۔مغل
جی میں سمجحتا ہوں آپ ماشاءاللہ خود بھی "مولوی" ہی ہیں۔۔۔ یہ تو ایک صاحب کے جواب میں لکھتا تھا جنہوں نے فرمایا تھا:
ReplyDelete"آج کل کے مولویوں کے یہی لچھن ہیں
اور مولوی کو مولوی کہے جانے کی وجہ بھی ان کی یہ یکیاں اور منافقتیں ہیں
اور بنے پھرتے ہیں سنت کے واحد ٹھیکیدار"
السلام علیککم مجھے آپکا بلاگ بہت پسند آیا ہے خالص اردو میں ہے کیا آپ مجھے بھی اردو میں بلاگ بنانا سکھا سکتے ہیں مہربانی ہوگی آپکی میرا ای میل ایڈریس ہے s_hammadnaughty@yahoo.com شکریہ جواب کا منتظر ہوں
ReplyDeleteبہت بہت شکریہ ہادی صاحب
ReplyDeleteضرور جناب مجھے جتنا مقدور ہے میں حاضر ہوں فی الوقت لیپ ٹاپ پر ہوں تو تفصیلی بات نہیں کر سکوں گا، کل یا پرسوں تک انشا اللہ میں تفصیلی مراسلہ ارسال کردوں گا، آپ سے گزارش ہے کہ اپنا تفصیلی تعارف تو پیش کیجے ۔ والسلام
ناطقہ: naatiqa@yahoo.com
سلام
ReplyDeleteبھائی آپ کیسے ہیں ، آج آپ کے بلاگ پر نظر پڑی ،بے حد پسند آیا،تحریری لوازمات اور رنگوں کا انتخاب ا پ کے ذوق کا آئینہ دار ہے۔
میں نے بھی ایک بلاگ بنایا ہے پر ،اس کی ذیزائننگ اور ایڈٹنگ نہیں سمجھ نہیں آرہی ۔کیا آپ میری کچھ مدد کر سکتے ہیں؟
بے حد ممنون ہونگا۔
جزاک اللہ
نذیر الحسن،کراچی
nzr.hassan@gmail.com
سلام
ReplyDeleteبھائی آپ کیسے ہیں ، آج آپ کے بلاگ پر نظر پڑی ،بے حد پسند آیا،تحریری لوازمات اور رنگوں کا انتخاب ا پ کے ذوق کا آئینہ دار ہے۔
میں نے بھی ایک بلاگ بنایا ہے پر ،اس کی ذیزائننگ اور ایڈٹنگ نہیں سمجھ نہیں آرہی ۔کیا آپ میری کچھ مدد کر سکتے ہیں؟
بے حد ممنون ہونگا۔
جزاک اللہ
نذیر الحسن،کراچی
nzr.hassan@gmail.com
نذیر الحسن سلام ،
ReplyDeleteجناب محض آپ کی محبت ہے ، وگرنہ میں ایسا خاکسار کہ خود سے فرصت نہیں۔ آپ کا مراسلہ تاخیر سے پڑھا، انشا اللہ رابطہ رہے گا
میرا نمبر 0300255367 ہے انشا اللہ یہ بھی رابطہ رہے گا۔ مجھے خوشی ہو گی کہ میں آپ کے کام آسکوں ۔
میں حاضر ہوں۔
نیاز مند
م۔م۔مغل