آپ کی محبتوں کے لیے ممنون
Monday, June 29, 2009
I believe I can fly .. ایک خوبصورت گیت
مجھے یقین ہے میں اڑسکتی ہوں۔۔
ایک خوبصورت انگریزی گیت
فیس بک پر ایک سری لنکن خاتون نیلنی جو ہم سے اردو سیکھنے کا " دعویٰ " رکھتی ہیں ، نے گفتگو کے دوران ۔ ایک خوبصورت انگریزی گیت ’’ آئی کین فلائی ‘‘ سننے کو فراہم کیا ۔ یہ آپ کے حوصلے کو مہمیز دینے کےکام آسکتا ہے۔، آپ بھی سنیے۔۔ نیلنی اب اچھی خاصی اردو بول لیتی ہیں، لکھنے کے معاملے میں ابھی رومن کا سہارا لے رہی ہیں،موصوفہ ایک غریب گھر سے تعلق رکھتی ہیں، مگر محنت اور مسلسل کوششوں نے انہیں عالمی امن مشن نامی ایک ادارے میں معتمدِ عمومی کا منصب عطا کیا ہے ۔ یہ گیت ان کی وجہ سے ہم نے سنا ، ان ہی کے لیے پیش کرتا ہوں۔
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
میں تو بہت خوش ہوا کہ آپ نے اُڑنے کا طریقہ نکال لیا ہے لیکن ۔ ۔ ۔
ReplyDeleteبھائی بہت شکریہ اتنے پیارے سونگ شیئر کا ۔۔ بہت پیارا گانا ہے ۔
ReplyDeleteیہ بات درست ہے کہ ارادہ اگر پختہ ہو تو کوئی بھی کام ناممکن نہیں ہے.مگر اس کیلیے مایوسی سے چھٹکارا شرط ہے
ReplyDeleteآپ کا شکریہ کہ آپ نے میرے دونوں موضوعاتی بلاگز (مشتاق احمد یوسفی ، ابن صفی) کے روابط کو اپنے بلاگ پر جگہ دی۔
ReplyDeleteافتخار اجمل، ریحان اور میرا پاکستان ، بہت بہت شکریہ ، کرم نوازی کے لیے۔، آپ کی آمد میرے لیے حوصلے کا سبب ہے ، انشا اللہ مراسلت رہے گی۔ باذوق صاحب اس میں شکریہ کی کیا بات کہ رشتہ تو ہمارا بھی لفظ ہی سے ہے۔ دعاؤں میں یاد رکھیے گا۔ والسلام
ReplyDeleteبہت خوب صاحب، زرا اپنی فیس بک کی پروفائل کا لنک تو فراہم کیجئیے۔
ReplyDeleteآپ اپنی آئی ڈی بتا دیجے ۔ میں ایڈ کرلیتا ہوں، ویسے مجھے اتنی شد بد نہیں فیس بک کی ۔
ReplyDeleteمحمود بھائی بہت اچھی شئیرنگ ہے....
ReplyDeleteبہت بہت شکریہ امین صاحب ، سدا خوش رہیں جناب
ReplyDeleteاچھا گانا ہے
ReplyDelete