Saturday, April 25, 2009
القلم اردو ریسرچ لائبریری
معزز ہمقلم ساتھیو
سلام مسنون! امید ہے کہ آپ بخیریت ہونگے!آپ کو جان کر خوشی ہوگی کہ القلم نے فروغ اردو کا ایک اور اہم سنگ میل طے کر لیا ہے اور القلم کی جانب سے نہایت مسرت سے اعلان کیا جاتا ہے کہ "القلم ریسرچ لائبریری" کا افتتاح گیارہ مئی 2009 کو کیا جا رہا ہے یہ لائبریری القلم کے منتظم اعلی "سید تفسیر احمد" اور القلم کی مدیرہ خاص "صدف" کی لگن، محنت اور ان تھک کاوشوں کا نتیجہ ہے ان کا یہ خلوص ہمیشہ یاد رکھا جائے گاـ گیارہ مئی کا دن اس لحاظ سے بھی اہم ہے کہ اس روز القلم کی ہر دلعزیز مدیرہ خاص "صدف" کی سالگرہ بھی ہےتو معزز اراکین القلم تیار ہو جایئے اور لائبریری کی افتتہاحی تقریب کے ساتھ ساتھ سالگرہ کے لیے بھی تہنیتی پیغامات تیار کر لیجیئےاب کچھ لائبریری کے بارے میں۔۔
القلم ریسرچ لائبریری کا مقصد
القلم تحقیقی کتب خانہ ( القلم ریسرچ لائبریری ) اردو کی ایک ڈیجٹل لائبریری ہے اس کے قیام کا مقصد محققین ، مورخین ، دانشوروں اور عوام الناس کی اردو زبان و ادب اور مطلوبہ تحقیقی مواد تک رسائی کو سہل بنانا ہے
گزشتہ ادوار میں لاتعداد کتابیں شائع ہو چکی ہیں اور یہ سلسلہ ہنوز جاری و ساری ہے ان میں سے بے شمار کتب ایسی ہیں جو وقت گزرنے کے ساتھ نایاب ہو چکی ہیں اور عام مارکیٹ میں دستیاب نہیں تاہم بیشتر کتب اب بھی اصل صورت میں پاکستان اور ہندوستان کے بڑے کتب خانوں میں محفوظ ہیں۔ لیکن ان کتب کو نایاب قرار دیکر ان تک عوام الناس کی رسائی کو مسدود اور محقیقین کی رسائی کو محدود بنا دیا گیا ہے لیکن علمی تحقیق کا تقاضا ہے کہ ان کتب تک خواصو عوام کی رسائی کو نہ صرف ممکن بنایا جائے بلکہ یہ رسائی سہل ترین ہو تاکہ تعلیم و تعلم اور تحقیق و تدقیق کی راہیں مسدود نہ ہوں چنانچہ جدید تقاضوں کے پیش نظران کتابوں کی کمپیوٹر پر منتقلی، اور انٹر نیٹ پر فراہمی ان کے تحفظ کی جانب پہلا قدم ہے۔ القلم نے اس عظیم ذمہ داری کو محسوس کرتے ہوئے عملی اقدامات کا آغاز کر دیا ہے اور القلم کی جانب سے "القلم ریسرچ لائبریری" کا قیام عمل میں لایا جارہا ہےـمطبوعہ کتابوں میں موجود مواد کی کمپیوٹر پر منتقلی کا کام جاری ہے۔ جیسے جیسے وہ مہیا ہوں گی ہم ان کتب کو اپنی لائبریری میں شامل کرتے جائیں گے۔اس کے بعد ان کتابوں کی یونیکوڈ میں منتقلی کا مرحلہ آئے گا، اس مرحلے کی تکمیل سے ان کتابوں کی تقسیم کا کام مزید آسان اور سبک رفتار ہو جائے گا۔اس وقت "القلم ریسرچ لائبریری" میں ایک ہزار﴿1000﴾ دستاویزات ہیں۔
القلم ریسرچ لائبریری کے فیچرز
سرچ فیچرزالقلم لائبریری کے استعمال میں آسانی کے لئے تمام صفحات کو ایک جیسی شکل دی گئی ہے۔صفحہ اول پر کتابوں کی تلاش میں آسانی کے لیے مختلف ذرائع پیش کئے گئے ہیں جن کی تفصیل یہ ہے
کتاب کی تلاش ـــــــ بذریعہ حرف اول
-۔کتاب کی تلاش ــــــــ بذریعہ موضوع
اس وقت 27 موضوعات موجود ہیں جن کی تفصیل یہ ہے:آرٹ ،اخلاقیات ، ادب ، اردو گرامر، اسلام ، بزم اطفال ، تاریخ ، تعلیم وتدریس ،ٹیکنالوجی ، جغرافیہ ، جیولوجی ، سائنس ، سوانح حیات ، سیاحت ، سیاست ، شاعری ، طب ، عربی ، گرامر ، فلسفہ ، فکشن ، لسانیات ، معاشیات ، متفرقات ، مذہب ، طنز و مزاح ، منطق اور انگلش
۔ کتاب کی تلاش کے دوسرے ذرائع﴿1﴾ تصویری کتابیں - ﴿2﴾ یونی کوڈ کتابیں ﴿3﴾ تمام کتابیں ﴿4﴾ مصنفین ﴿5﴾ سن اشاعت
تصویری کتابیں
وہ دستاویز ہیں جو بین القوامی پروگرام کے تحت میلن بکس یا بڑی یونیورسٹیوں نے جمع کی ہیں ۔ یہ دستاویز تصویر کی شکل میں موجود ہیں۔ ہم نے دستاویز جمع کرنے میں دستاویز کی دیژا وو ( Djv u ) فارمیٹ کو ترجیجی دی ہے ۔ دستاویز کی دیژا وو فارمیٹ نہ ملنے پر پی ڈی ایف فارمیٹ استعمال کی ہے۔
یونی کوڈ کتابیں
قدیم نادر نایاب اردو دستاویز کو تصوریری شکل میں پڑھنے میں مشکل ہوتی ہے ۔ ان کو اسیکن کرنے کا مقصد ان کو ضائع ہونے سے بچانا ہوتا ہے۔وقت کے ساتھ ان کو ڈیجیٹل یونی کوڈ میں تبدیل کیا جائےگا تاکہ ان کو پڑھنے میں آسانی ہو۔ اس لیے اس لائبریری میں ایک یونی کوڈ سکشن بھی بنایا گیا۔ اس سکیش بھی فی الحال دور جدید کی کچھ کتابیں ہیں۔ مگر ریسرچ لائبریری کا مقصد قدیم نایاب اور نادر کتابوں کو یونی کوڈ کیا جائے گا۔ ۔۔ مزید پڑھیں ۔۔۔۔۔
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
مغل صاحب!
ReplyDeleteپہلے تو اتنے خوبصورت بلاگ کے لیے مبارک باد قبول کیجئے اور پھر القلم ریسرچ لائبریری کے بارے میں اپنے بلاگ کے قاتئین تک معلومات پہنچانے کے لیے شکریہ اللہ کریم آپ کو ہمیشہ خوش و خرم رکھے آمین
مغل صاحب آپ کے بلاگ تو یہ مراسلہ ایسا جچا ہے کہ تب سے اب تک میں نے آپ کے بلاگ کو بند ہی نہیں کیا ـــ کیا کہنے آپ کے بلاگ کہ غالبا یہ بلاگ ان چند بلاگز میں سے بھی صف اول میں ہوگا جو دوسرے موصوعات سے صرف نظر کرتے ہوئے صرف شعرو ادب کے لیے مخصوص ہیں اپنی ظاہری صورت اور اپنے مواد کے اعتبار سےاتنے خوبصورت بلاگ کی تشکیل پر مبارک باد پیش کرتا ہوں
ReplyDeleteمحترم شاکر القادری صاحب
ReplyDeleteبندہ پروری ہے جناب
وگرہ من ہما خاکم کہ ہستم
بلاگ پر تشریف لانے اور حوصلہ افزائی کے لیے سراپا ممنون وتشکر ہوں امید ہے مجھے اسی صورت آپ کی رہنمائی حاصل رہے گی ۔ایک بار پھر بہت بہت شکریہ
والسلام
جناب من میرا نام لکھنے کی کیا ضرورت ہے . جناب ہم تو آپ کے خادم ہیں . آپ کیوں ہمیں گنہگار کرتے ہیں. آپ نے تو اردو زبان کو چار چاند لگائے ہیں اور ہم تو اسی چاند سے روشنی لے رہے ہیں
ReplyDeleteآپ کا فخر نوید
ارے صاحب ، ہمیں تو آج خبر ہوئی کہ جناب ارم تخلص کرتے ہیں ۔ہم تو حق بحق دار رسید کے قائل ہیں ، پہلے آپ کا مراسلہ ملا سو آپ کے نام سے شائع کیا ، یہ اور بات کے یہ مراسلہ یہاں چسپاں کرنے کے بعد مجھے ای میل بھی موصول ہوگئی تھی۔
ReplyDeleteبہت بہت شکریہ
مدد........
ReplyDeleteالقلم کا رکن ہونے کے ناطے لائبریری کے بارے میں ایک ای.میل مجھے بھیجی گئی تھی.اُس کا میری طرف سے یہ جواب تھا.
"
السلامُ علیکم:
مکرمی ! مجھے مسئلہ پیش آ رہا ہے کہ میں تقریبا ایک ماہ سے القلم یا اس سے متعلقہ ویب سائٹس کھولنے سے قاصر ہوں۔ اس کی وجہ میری سمجھ میں نہیں آ رہی۔ اردو کی بقیہ سائٹس جیسے اردو محفل وغیرہ بالکل صحیح کام کر رہی ہیں۔ مزید میرا کمپیوٹر بھی صحیح حالت میں ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔کچھ مدد اس بارے میں ؟؟؟؟؟؟؟؟
اللہ حافظ
"