
آداب اور السلام علیکم ورحمۃاللہ وبرکاۃ
کوہساروں کی وادی ایبٹ آباد سے ہجرتی
’’ میںمرحوم ادیبوں کو ترجیح دیتا ہوں کیوں کہ محفلوں میں تمھاری ان سے ملاقات نہیںہوپاتی ‘‘
معتبر لہجے کے معروف شاعر محسن اسرا ر کا مجموعہ ِ غزلیات ’’تاثیر‘‘ منصہ شہود پر آچکا ہے، خوبصورت اور معیاری کتابوں کی اشاعت کے ادارے سرزمین پبلیکیشنز کے زیرِ اہتمام شائع ہونے والی کتاب کا سرورق معروف مصور قمر حبیب نے بنایا ہے ، تزئین و آرائش اسامہ شاہد ،کتاب میں پروفیسر سحر انصاری کا تحریر کردہ دیباچہ اور محسن اسرار کی تحریر ’’روبہ رو‘‘ اوراس کے علاوہ فلیپ پر معروف شاعر شاہد حمید کی رائے شامل ہے۔ ’’تاثیر‘‘ سے پہلے محسن اسرار کا پہلا شعر ی مجموعہ ’’ شور بھی ہے سناٹا بھی‘‘ 2007 میں منظر ِ عام پر آچکا ہے ۔محسن اسرار گزشتہ چار دہائیوں سے حرف کے تہذیبی رویے سے جڑے ہوئے ہیں،شعری اظہار عمومی و سطحی آلائشوں سے پاک ہے ، ندرتِ بیان اور روح کی گہرائی سے شعر کہتے ہیں ادب کو مشغلہ نہیں تذکیہ خیال کرتے ہیں۔شعری حلقوں میں بڑے احترام سے نام لیاجاتا ہے ، خاص طور نوجوان شعراء کی ایک بڑی تعداد ان کی مداح ہے۔
کتاب خریدنے کے لیے رابطہ کیجے
: شاہد حمید : 03456094803
---------------------------
قبول و رد کے فیصلے کی اشاعت
--------------------------
خوبصورت جذبات اور کیفیات کے شاعر جناب آفتاب مضطر کا شعری مجموعہ ” قبول و رد کے فیصلے “ ڈائیلاگ پبلی کیشنز کے زیرِ اہتمام منصہ شہود پر آچکا ہے ، ویلکم بک پورٹ، فرید پبلشرز، اردو بازار کراچی اور اشرف بک ایجنسی ،کمیٹی چوک راولپنڈی یہ کتاب حاصل کی جاسکتی ہے۔کتابت مبارک رقم تلمیذ پروین رقم ، مرتب انجم جاوید،انتساب والدین،مددکارانِ فن اور اسیرانِ گیسوئے اردو کے نام ، ۔کتاب میں مرحوم شبنم رومانی کا تحریر کردہ فلیپ ،انوربریلوی کا تحریر کردہ فلیپ، پروفیسر خیال آفاقی،سید معراج جامی،انجم جاوید، سہیل غازی پوری، حمید حنفی کی رائے اور آفتاب مضطر کا تحریر کردہ” پس وپیش گفتار “ شامل ہے ، اس سے پہلے ” سورج کے اس پار “ کے عنوان سے آفتاب مضطر کا ایک مجموعہ ہائیکو (طبع زاد اور تراجم) بھی منصہ شہود پر آکر دادِ قبولیت پاچکا ہے
۔بچھڑ رہے تو پلکوں پہ کیوں ستارے ہیں
قبول و رد کے سبھی فیصلے تمھارے ہیں
تمھاری بات پہ کیسے یقین کرلوں میں
تمھارے ساتھ بہت روز و شب گزارے ہیں
آفتاب مضطر
ہماری دعا ہے کہ آفتاب مضطر اسی طرح اپنے کام سے گیسوئے ادب سنوارتے رہیں اور دادِ سخن پاتے رہیں ۔ آفتاب مضطر سے رابطے کے لیے : 03332298110
___________________________
ادبی تنظیم :: دراک :: کی ماہانہ نشست
___________________________
ادبی تنظیم دراک کی ماہانہ نشست ہر ماہ کے آخری ہفتے کو شام 7 بجے ، میٹرو پولیس گرلز کالج ، نزد گلبرگ چورنگی منعقد کی جاتی ہے اس تنظیم کے صدر جناب رؤف نیازی صاحب اور روح رواں جناب سلمان صدیقی صاحب ہیں، اہلِ علم و قلم خواتین و حضرات کو شرکت کی دعوت دی جاتی ہے
رابطہ سلمان صدیقی
03008238391
___________________________
آزاد خیال ادبی فورم کا اجلاس
___________________________
معروف شاعر ، صحافی سرور جاوید کی تنظیم "آزاد خیال ادبی فورم کا اجلاس" ہر ماہ کے پہلے اور تیسرے منگل کو سٹی آفیسرز کلب ، کشمیر روڈ، نزد جیل چورنگی منعقد کیا جاتا ہے ، اجلاس کی کاروائی شام چھ بجے شروع ہوجاتی ہے ، شعری نششت ، مذاکرہ اور تنقید سے سجی نشست میں تشریف لانے کیلیے رابطہ کیجیے۔
م۔م۔مغل 03002553675
---------------------------------------
لیاقت علی عاصم کا چوتھا شعری مجموعہ " نشیب شہر "
معروف شاعر لیاقت علی عاصم کا تازہ شعری مجموعہ " نشیب شہر " منصہ شہود پر جلوہ افروز ہوچکا ہے ، جناب کے پہلے دو شعری مجموعے " آنگن میں سمندر" اور " رقص وصال " کے علاوہ شعری کلیاں "سبد گل " پہلے ہی قارئین کی توجہ حاصل کرچکے ہیں۔
رابطہ: ویلکم بک پورٹ
(92) (21) 431 0030
__________________________
بہت اعلی، بلاگنگ پر خوش آمدید جناب ۔ انشاللہ آپ کی تحریروں سے اب براہ راست رابطہ رہے گا۔
ReplyDeleteآپ نے پہلے مراسلہ نگار ہونے کا شرف حاصل کیا ہے مبارکباد قبول کیجیے
ReplyDeleteوالسلام
السلام علیکم
ReplyDeleteلوجی ہم دوسرے بن جاتے ہیں ں مغل بھائی کمال ہے ٓپ اتنا لکھ کیسے لیتے ہیں ۔ اردو محفل شاعری کالم اور بہت کچھ ۔
مجھے امید ہے کہ آپ یہاں بھی خوبصرت لکھیں گے ۔
میرے پاس آپ کا پیڈ صیحیح کام نہیں کررہا ۔اس کا حل کیا ہے ۔
ابن عادل۔
جناب اگر ٓپ اجازت مرحمت فرماءں تو دوسرے تبصرہ نگار ہم بن جاءں
ReplyDeleteویسے ارسال از کے بعد ٓپ نبیل کی جگہ اپنا نام بھی لکھ سکتے ہیں
خوب لکھا ہے مغل۔۔ بلاگ پر اردو سپورٹ نہیں ہے؟
ReplyDeleteآہ بھائیجان۔۔ مجھے تو پیغام بھی چائینیز میں دیا جارہا ہے، شاید لوکیشن کی وجہ سے ہے، برائے مہربانی اس بلاگ کو اردوسکھاو یار
ReplyDeleteلو بھئی محمود۔ ہم بھی یہاں پہنچ گئے۔ اگرچہ محفل میں لنک غلط دیا تھا (بلابسپاٹ تھا، بلاگسپاٹ کی جگہ) بہرھال۔ مبارک ہو۔ تمہارے بارے میں تفصیل جان کر بھی اچھا لگا
ReplyDeleteبہ بہت شکریہ بابا جانی
ReplyDeleteیک بیک مایوسیاں حیرت بہ داماں ہوگئیں
آپ کی آمد سے اب راتیں درخشاں ہوگئیں
کرم نوازی کیلیے ممنون ہں۔
والسلام
مغل صاحب ایک بہت خوبصورت بلاگ بنانے اور بہت خوبصورت طریقے سے چلانے پر مبارکباد قبول فرمایئے۔
ReplyDeleteبہت بہت شکریہ ماجد چوہدری صاحب کرم نوازی کیلیے ممنون ہوں ۔
ReplyDeleteم م مغل جی بہت اچھا لگا آپ کے بارے میں جان کر ۔ انشاءاللہ آنا جانا لگا رہے گا ۔
ReplyDeleteتو محمود صاحب، ہم ساتویں سوار، بن گئے۔
ReplyDeleteبہت اچھا لگا یہ سب پڑھ کر۔ اب تو آپ ہمارے گرائیں بھی نکل آئے۔
ایک اور تعلق کراچی کا بھی ہے۔ ہم نے ایف ایس سی کراچی سے کی تھی۔
امید ہے تعلق رہے گا اور رہنمائی بھی ملے گی۔
بہت بہت شکریہ تانیہ رحمان صاحبہ
ReplyDeleteیقینا آپ سے گفتگو کا شرف حاصل رہے گا۔
اسی طرح کرم فرماتی رہیے گا۔
والسلام
شکریہ منیر عباسی صاحب
ReplyDeleteبندہ پروری ہے جناب کی میری جانب سے سلامِ عقیدت پیش ہے ، امید ہے آپ سے شرفِ کلام حاصل رہے گا ، ساتویں گھوڑے کی ذیل میں ہم کیا کہیں کہ ہنوز دلی دور است والا معاملہ ہے ، میں بہت جلد ایک اردو اظہاریہ اجتماع کا ارادہ رکھتا ہوں امید ہے آپ سے ملاقات نصیب رہے گی ۔
والسلام
بہت خوب آپ کے بارے میں پڑھ کر بہت اچھا لگا میرا خیال ہے مغل جی کچھ بچا ہے کرنے کو ماشاء اللہ اتنا کچھ کر رہے ہیں ۔ کیسے کرتے ہیں اور کچھ کرنے کی ابھی تمنا باقی ہے ۔ کیا آپ نے اتنی کم عمری میں یہ سب کچھ کیا تو آپ کو اپنے آپ پر زعم رہا کہ آپ اتنی بڑی ہستی ہو یا غرور محسوس ہوا ۔
ReplyDeleteبہت شکریہ تانیہ رحمن صاحبہ
ReplyDeleteکرنے کو تو خیر اتنا کام کہ زندگی کی سانسیں کم پڑ جائیں گی ، کہ جو کام ہمارے اسلاف 40-42 برس کی عمر میں کر گئے وہ ہم سے نہ ہوسکے ، ہمارا کچھ کرنا نہ کرنا محض دل پشوری والا معاملہ ہے وگرنہ اتنی عمر کا زیاں ہوا ، کم عمری کا تعلق تو نہیں ہاں کم مائیگی کسی کام پر آماد ہ کردے تو خوشی ہوتی ہے ، غرور کیا کرنا جی ، ہر آنے والا خیال اور لفظ ایک ہی ہستی کی دین ہے اپنا کچھ تو بندہ غرور بھی کرے ، جب سب کچھ کسی نے عطا کیا ہے تو شکرادا کرنے کی کوشش کرتا ہوں ، زعم نہیں رہا ، ہاں اپنی کم حیثیتی کا ادراک ضرور حاصل ہے ، بہر کیف یہ سب توفیق کے معاملے ہیں باری تعالیٰ جسے جتنی توفیق عطا فرمائے ، طالب ِ دعا ہوں ، میرے اظہاریہ پر تشریف لانے اور حوصلہ افزائی کے لیے سراپا تشکر ،
والسلام
السلام علیکم
ReplyDeleteمحمود آپ کے بارے میں پڑھ کر اچھا لگا۔ اللہ آپ کو دنیا وآخرت کی سعادتیں نصیب فرمائے۔ اور مافی الضمیر دعاؤں کو قبول کرے۔ اپنی دعاؤں میں یاد رکھنا۔ میرا ایک عربی اردو فورم ہے۔ اگر وہاں آنے کا شرف بخشو تو بہت اچھا لاگے گا۔۔۔www.rasikh.ws/vb
اپنی ہی نوا میں جل جل کر اپنے ہی لہو میں دھل دھل کر
ReplyDeleteکندن سے دمکتے جاتے ہیں موتی ہیں چمکتے جاتے ہیں
ماشا اللہ خوبصورت بلاگ ہے ، جاری رکھئے سرکار
دانیال
بہت شکریہ دانی بھیا۔،
ReplyDeleteبہت شکریہ سدا سلامت شاد و آباد رہیں مالک و مولیٰ صحتِ کاملہ عاجلہ نصیب فرمائے آمین
آپ کی حوصلہ افزائی کے لیے ممنون ہوں
والسلام
راسخ صاحب انشا اللہ آپ سے مراسلت رہے گی
ReplyDeleteبڑا خوبصورت اور جامع تعارفہے مغل صاحب۔ اآپ ک نام بہت سنا تھا آپ کے تعارف سے پتہ چلا چھوٹی عمر میں آپ نے بڑے بڑے کام کر دیے ہیں۔ خیر ئین نہ آپ کی منزل ہے اور نہ پڑاو یہ تو سفر کی شروعات ہے۔ آپ کی صلاحیتوں سے ابھی اردو کو بہت کچھ حاصل کرنا ہے۔ ایم مبین
ReplyDeleteشکریہ مبین صاحب۔
ReplyDeleteمحض آپ کی محبت ہے وگرنہ من آنم کہ من دانم
MRS. RAFIQ
ReplyDeletebohaut khub Mehmood Mughal sahab
bohaut achi kaawish hey
inti saari kamiabion per mubarak baad qubool kijeye
ALLAH aap ko mazeed kamiabian ata krey.aameen
salam Mughal bhai dekhain takhir se magar bilaakhir main bhi yahan pohanch hi gia .Mashala boht umda andaz-e-byan. taruf boht achey andaz main krvaya. Is se pehly to apke urdu bolney se mutasir they aur apki tehreer parhny ka ishtiaq tha so aj itefaqia hi sahi magar ye shoq bhi pura hua. kam umri main itni sari khdmat urdu adab main apka name hmesha zinda rahey ga inshallah. Allah quwat-e-qalam karay aur ziad solid
ReplyDeleteRegards
Abbas Mumtaz
محمود بھائی آپ کے بارے میں جان کے بہت اچھا لگا
ReplyDeleteبہت خوشی ہوئی آپ کے بارے میں جان کر۔
ReplyDeleteاللہ تعالیٰ آپ کو ڈھیروں کامیابیاں عطا فرمائے۔ آمین
بہت اچھا لگا آپ کے بارے مٰں جان کر،
ReplyDeleteآج میں آپ کے فورم سخن دوستاں پہ بھی گیا تھا،
بہت ہی مزہ آیا بس یوں کہیے کہ دل کی کلی کھل اٹھی۔
اب تو آپ سے بار بار بات چیت ہوتی رہے گی۔
کیونکہ ہم آپ کے بلاگ پہ آنا نا چھوڑیں گے۔
السلام علیکم
ReplyDeleteمغل بھائی آپ کے بارے میں جان کر اور بلاگ کو تفصیلی طور سے پڑھ کر بہت اچھا لگا خاص کرآپ کے اتنے سارے کاموں سے منسلک رہنے پر دل سے دعا ہے کہ اللہ آپ کو نظرِبد سے بچاتا رکھے اور آپ کے وقت میں برکت عطا فرمائے۔
بہت خوشی ہوئی یہاں آکر اور آپ کو مخاطب ہوکر
آپ کا تعارف خوب ہے۔ آج کل کیا کرتے ہیں آپ مغل صاحب؟ اور انٹرنیٹ پر کما کر کھانے سے کیا مراد ہے آپکی ؟
ReplyDeleteآدابُ علیکم و سلامُ علیکم!
ReplyDeleteٹھیک ہے۔ ہمیں بھی اپنا تعارف لکھنے کے لیت اتنی کھوج کھاج کرنا پڑے گی
MASAA ALLAH kamal to pehly hi dekha hoa tha jamal bhi dekh lia :)
ReplyDeleteor aab aap k kamal or jamal k magloba dekhny k leay bechain hain aaj kuch fursat hay aaj ka din aap k nam hay
aap ki nigarshat dekhta hon urdu mehfil per
khair andesh
Sayed Shahzad Nasir
جیو پیارے
ReplyDelete